پاکستان ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کرکٹ کپ کا افتتاح

کوئٹہ(منور شاہوانی)سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے محکمہ کھیل کے زیراہتمام پاکستان ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کرکٹ کپ کا افتتاح بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں گیند کو شارٹ لگا کر کیا،افتتاحی میچ وحدت گرین اور شابو اسٹار کے مابین کھیلا گیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کے زیراہتمام چیف منسٹر پاکستان ڈائمنڈ جوبلی سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا،سپورٹس فیسٹول 22 جولائی سے 31 جولائی تک منعقد ہوگا، فیسٹیول میں شامل کرکٹ کپ کا افتتاح جمعے کو سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے شارٹ لگاکر کیا

انکے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محکمہ کھیل محمد آصف لانگو بھی تھے اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ محکمہ کھیل و امورنوجوانان پاکستان کے 75 ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا ہے پاکستان کی ترقی میں کھیلوں اور کھلاڑی کا اہم کردار رہا ہے ُسپورٹس فیسٹول میں 5 مختلف گیمز جن میں کرکٹ،فٹبال،وومن فٹسال،ٹینس، اسکوائش شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹول میں شریک کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کا لوہا بھر پھور طریقے سے منوا سکے

کھلاڑی کسی بھی ملک کے سرمایہ ہوتے ہیں انکے ترقی کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے، بلوچستان کی کھلاڑی ہونہار ہے اپنے صلاحیتوں سے وہُ کسی بھی میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں صرف ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے صوبے کی کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہم بھر پور کوشش کررہے ہیں کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کرنا اور مواقع دینا ہمارا فرض ہے،کھیلوں کی میدانوں کو آباد ہونے سے نوجوانوں کے مستقبل روشن ہوسکتا ہے صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں

 

آخر میں سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کھیل ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو کو یادگاری سونئیر پیش کی گئی بعدازں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے ایوب اسٹیڈیم فٹبال گرونڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے گرونڈ کی صورت حال اور قائم سہولیات کا جائزہ لیا

error: Content is protected !!