پاکستان سپر لیگ میں اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک


پاکستان سپر لیگ کے یو اے ای میں شیڈول بقیہ میچوں میں کئی اہم غیر ملکی کھلاڑیوں اور فرنچائزز کے کوچز کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں نیا ڈرافٹ نہیں کرائے گا۔ ایونٹ میں ہر ٹیم میں اب 18 کی بجائے 20 کھلاڑی شامل ہوں گے

ٹیموں کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ 2 کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے اہم کھلاڑی کی کمی پورا کرسکتی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے محمد قیس ،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقی فاسٹ بائولر ڈیل سٹین اور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہے جب کہ کئی کوچز بھی ابوظہبی جانے سے گریز کررہے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پی ایس ایل فرنچائز کو کسی بھی پاکستانی ایسوسی ایشن کا کوچ کو رکھنے کی اجازت ہوگی جن کے غیر ملکی کوچز اور سپورٹ سٹاف کسی وجہ سے ابوظہبی نہیں آسکیں گے۔

تعارف: newseditor