کینٹ کائونٹی کے ڈیرن سٹیون کی دھواں دھار اننگز


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)جاری کائونٹی چیمپئن شپ کے ایک میچ میں کینٹ کے آل رائونڈر ڈیرن سٹیون نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو نوے رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرن سٹیون کی اس اننگز میں پندرہ چوکے اور پندرہ چھکے شامل تھے جبکہ ان کی اس شاندار اننگز کی بدولت کینٹ کی ٹیم جو ایک سو اٹھائیس رنز پر آٹھ وکٹیں گنوا بیٹھی تھی تین سو سات رنز بنانے میں کامیاب رہی، ڈیرن سٹیون نے نویں وکٹ کی شراکت میں میگول کمنز کیساتھ 166 رنز کی شراکت کی تاہم اس میں میگول کا حصہ صرف ایک سکور ہی تھا باقی تمام رنز ڈیرن سٹیون نے ہی سکور کئے۔

تعارف: newseditor