ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، مشتاق احمد

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی ہدایت کردی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں مشتاق احمد نے کہا کہ ہماری بھرپور طریقے سے تیاریاں جاری ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ ہم ٹی 20 گیم میں نتیجے پر توجہ نہیں دیتے، کھلاڑیوں کو کہا ہے اپنا نیچرل گیم کھیلیں۔

error: Content is protected !!