برطانوی باکسر جوش ٹیلر کی شاندار جیت


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی باکسر جوش ٹیلر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف جوز رمریزکو شکست دیدی، جوش ٹیلر نے امریکی باکسر جوز رمریز کو مقابلے کے دوران بائیں ہاتھ کے دو زور دار مکے جڑے جبکہ انہوں نے مقابلہ ججز کے فیصلے کے مطابق 114-112 سے جیتا، اس مقابلے میں کامیابی کے بعد اب جوش ٹیلر گزشتہ اٹھارہ مقابلوں سے ناقابل شکست ہیں اور اس وقت وہ چار بیلٹس پر قبضہ جمانے والے بھی پانچویں باکسر بن گئے ہیں جبکہ جوز رمریزکی یہ پہلی شکست تھی، جوش ٹیلر اب بی ایف، ڈبلیو بی اے، ڈبلیو بی سی اورڈبلیوبی او بیلٹس کے فاتح ہیں، اپنی اس شاندار کامیابی پر جوش ٹیلر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے بہت خوش ہوں مقابلہ سخت تھا اور مجھے بہت زیادہ محنت کرنا پڑی، مدمقابل حریف اتنا آسان نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مقابلوں کیلئے اس جیت سے میرے اندر ایک نیا اعتماد پیدا ہوا ، جوش نے مزید کہا کہ خود کو مکمل فٹ اور پرجوش سمجھتا ہوں اور آئندہ مقابلوں میں زیادہ بہتر انداز سے مقابلہ کروں گا۔

تعارف: newseditor