سی پی ایل، آندرے رسل ایک بار پھر جمیکا کی ٹیم کا حصہ ہونگے


جمیکا(سپورٹس لنک رپورٹ)رواں سال کیریبین پریمیئر لیگ کے مقابلے اٹھائیس اگست تا انیس ستمبر تک منعقد ہونگے اور یہ تمام مقابلے سینیٹ کیٹس میں ہی کھیلے جائینگے، سی پی ایل کیلئے جمیکا کی ٹیم نے ایک بار پھر آندرے رسل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل آندرے رسل نے جمیکا تلاواس کو بری ترین فرنچائز قرار دیاتھا اور کہا تھا کہ ان کا اس فرنچائز کے ساتھ یہ آخری سیزن ہے تاہم اب فرنچائز نے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے ساتھ کارلوس بریتھویٹ اور روومین پائول بھی ٹیم کا حصہ ہونگے،دوسری جانب سے سینیٹ کیٹس اور نیوس پیٹرائٹس کو بھی اس بار ڈائون برائوو کی واپسی سے حوصلہ ملا ہے ،ڈائون برائوو اس سے قبل ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی جانب سے کھیل رہے تھے جس نے 2015 میں سی پی ایل کا اعزاز جیتا تھا ،آل رائونڈر شیرفین ردرفورڈ جوآئی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ میں کھیل چکے ہیں اس بار نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ فابین ایلین جو گزشتہ سال کا سی پی ایل سیزن فلائٹ نہ ملنے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے وہ بھی پیٹریائٹس کا حصہ ہونگے۔

error: Content is protected !!