یہی مناسب وقت ہے پی ایس ایل کی تیاری کرلیں، محمد حفیظ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کے آل رانڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 کی وجہ سے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع نہیں ملا، یہ ہی مناسب وقت ہے جس میں تیاری کرلیں، کیونکہ ابوظبی جا کر تو پہلے قرنطینہ کرنا ہوگا۔پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز لاہور قلندر نے اگلے ماہ ابوظبی میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔قلندرز کے کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھر پور ٹریننگ کی۔آل رانڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ابوظبی پہنچ کر پھر قرنطینہ کرنا ہوگا پریکٹس کا یہی مناسب وقت ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے دیگر کھلاڑی بھی ایونٹ کے لیے پر جوش ہیں۔

تعارف: newseditor