قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بیٹے اذان وقار کے ہمراہ سڈنی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت کی۔وقار یونس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بیٹے اذان وقار کے ہمراہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نے فلسطینی بچوں کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں۔بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ ان کے قریبی عزیز و اقارب بھی تھے۔واضح رہے کہ وقار یونس، اہلیہ کی سڈنی میں سرجری کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے دستبردار ہوئے تھے۔

error: Content is protected !!