اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک میں 31 دسمبر تک فٹ بال کی سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کی،اجلاس میں سندھ سے ناصر کریم بلوچ اورجمیل احمد ہوت، بلوچستان سے دوست محمد، پنجاب سے ملک محمد عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر اور میاں رضوان، خیبر پختونخواہ سے کرنل (ر)سعد رسول اور پاکستان نیوی کے کمانڈر عدنان رﺅف نے شرکت کی۔
اجلاس میںپی ایف ایف کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے 26مارچ 2021کے ہونے والے اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی گئی۔ سید اشفاق حسین شاہ نے بتایا کہ اجلاس میں جولائی میں ایک کلب سے کلب اور انٹر ڈسٹرکٹ پلیئرز ٹرانسفر اور 31دسمبر 2021تک پی ایف ایف کی فٹ بال سرگرمیوں کی منظوری بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں نیشنل انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد ایبٹ آباد میں کیا جائے گا۔جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور ریجن کی ٹیمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گی۔جس کے فوری بعد پاکستان پریمئر لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس میں پاکستان کی ’اے‘ ڈویثرن کی محکماجاتی اور کلبس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پریمئر لیگ کے اختتام پر صوبوں میں کوچز، ریفریز اور میچ کمشنرز کے تربیتی کورسزاور سیمنار منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن یوتھ ڈویلپمنٹ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے تاکہ پاکستان کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع حاصل ہوں۔اس سلسلے میں نیشنل انٹر سٹی انڈر 19فٹ بال لیگ کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔ جس میں ڈویثرنل، صوبائی اور ریجن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز اپنی مدت کا دورانیہ مکمل کر چکی ہیں۔ اس سلسلے میں شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس معاملے کو حتمی شکل کیلئے ایمرجنسی کمیٹی کے اختیار دے دیا ہے ، ایمرجنسی کمیٹی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدرانجینئر سید اشفاق حسین شاہ کی سرپرستی میں کام کرے گی جبکہ دیگر ممبران میںفیڈریشن کے صدور ملک محمدعامر ڈوگر،سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہر علی شاہ، ممبر کانگریس فرزانہ رﺅف شامل ہیں،