ہارجیت کھیل کا حصہ، ہمیں مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، ڈین ایلگر


جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے نئے کپتان ڈین ایلگر کاکہنا ہے کہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر ہمیں آگے کی جانب دیکھنا ہوگا اور ہماری کوشش ہو گی کہ اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلیں، ڈین ایلگر جن کی قیادت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئندہ ماہ سے ویسٹ انڈیز کے ہوم گرائونڈ پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے کا کہنا ہے کہ اس وقت ساری توجہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مرکوز ہے اور مجھے امید ہے کہ ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ڈین ایلگر کو جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے دو سال کیلئے ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے ، ڈین ایلگر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر ہمیں مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، ویسٹ انڈیز کے دورے پرروانگی سے قبل انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے تاہم اب یہ بات پیچھے رہ گئی ہے اور ہمیں آنے والے میچوں پر نظر رکھنا ہو گی ، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی خوبی رہی ہے کہ اس کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں اچھے رنز کرنے والے بیٹسمین اور وکٹیں حاصل کرنے والے بائولرز رہے ہیں اور آئندہ بھی ہمیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میدان میں اترنا ہے۔

error: Content is protected !!