لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ ٹرائلز کے مقامات میں تبدیلی کی ہے جس کے مطابق اب 31 مئی کو راولپنڈی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیم کے ٹرائلز ایوب پارک گرائونڈ راولپنڈی میں لیے جائیں گے یکم جون کو راولپنڈی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹرائلز بھی ایوب پارک گرائونڈ راولپنڈی میں لیے جائیں گے اس سے قبل ان دونوں ٹیموں کے لیے ٹرائلز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے تھے3 اور 4 جون کو بالترتیب اسلام آباد کی انڈر 19 اور سینئر کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز اب شالیمار کرکٹ گرائونڈ میں لیے جائیں گے ابتدائی شیڈول کے مطابق یہ ٹرائلز نیشنل کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہونے تھے