پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان میں انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ مقابلے پانچ جولائی شروع ہونگے ،جس کا آغازپشاور سے کیاجائیگا،پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ان مقابلوں میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت افغانستان اور ایران کیساتھ دوسری ممالک سے باکسرزحصہ لینگے۔اس میگاایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ان خیالات کااظہار گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے گزشتہ روزپشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک ،سینئر سپورٹس جرنلسٹ شاکر عباسی ،ڈی ایس اوتحسین اللہ اور ایڈمنسٹریڑجعفر شاہ بھی موجودتھے ۔عثمان وزیر نے کہاکہ پاکستان اور خصوصاًخیبر پختونخوامیں باکسنگ کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مواقع مہیاکرناچاہئے انشاء اللہ پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ کا انعقاد سنگ میل ثابت ہوگا،
عثمان وزیر نے کہاکہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ انٹر نیشنل باکسنگ مقابلوں ک پہلے روز پانچ جولائی کو کھلاڑیوں کی ویٹ ہوگی ،جبکہ 6جولائی سے باقاعدہ مقابلے شروع ہونیوالے اس ایونٹ میں 20کھلاڑی شریک ہونگے،جس میں پشاور کے کامران خان سمیت دو کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے انٹر نیشنل باکسر عثمان وزیر کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو صحیح معنوں میں کام ہورہاہے جسکے باعث باکسنگ سمیت مختلف کھیلوں میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوامیں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیاجائے اور زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوتاکہ نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکے،