ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز ، فٹسال بوائز جونئیرز کا ٹائٹل بیکن لائٹ اسکول نے جیت لیا.

 

 

ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز ، فٹسال بوائز جونئیرز کا ٹائٹل بیکن لائٹ اسکول نے جیت لیا

 

تھروبال گرلز جونئیرز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے فیز فور اور بوائز جونئیرز کا ٹائٹل سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر کے نام رہا

 

کراچی : ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں فٹسال بوائز جوںئیرز کا ٹائٹل بیکن لائیٹ اسکول نے جیت لیا،

جونئیرز گرلز تھرو بال کا فائنل ڈی ایچ اے فیز فور اسکول اور جونئیرز بوائز تھرو بال کا ٹائٹل دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر کے نام رہا.

 

فٹسال کے مقابلے جو کہ کے جمعرات کو ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کی ائیر فیلڈ پر کھیلے گئے، فائنل میں بیکن لائیٹ اسکول معمار نے دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر کو ایک گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،

 

فاتح ٹیم کی جانب سے محمد ریان نے گول اسکور کیا، حبیب پبلک اسکول نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، حبیب پبلک اسکول نے ہیپی ہوم اسکول کو 2-0 گول سے ہرایا، فاتح ٹیم کی جانب سے میکائیل اور منصب نے گول اسکور کئے.

 

تھرو بال کے مقابلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے انڈور جمنازیم ہال میں منعقد ہوئے جہاں جونئیرز گرلز تھروبال کا ٹائٹل ڈی ایچ اے فیز فور نے جیت لیا،

فائنل میں دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیدی، تیسری پوزیشن کے میچ میں دی سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے حریف ٹیم بیکن لائیٹ اسکول معمار کو 2-0 سیٹ سے شکست دی.

 

تھروبال بوائز جونئیرز کے مقابلوں میں دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فائنل میں دی فرسٹ اسٹیپ اسکول کی ٹیم نمبر ون کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی،

 

دی اکیڈمی اسکول نے مد مقابل دی فرسٹ اسکول کی ٹیم نمبر دو کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، فاتح ٹیم نے اسٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی.

ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں جمعے کے روز گرلز کیچ بال کے مقابلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہونگے.

 

 

error: Content is protected !!