ملٹی سپورٹس آن لائن کوچنگ کورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ملٹی سپورٹس آن لائن کوچنگ کورس کی رجسٹریشن میں 18جولائی تک توسیع کردی گئی۔ آن لائن کورس 24تا 26جولائی 2020ء کوہوگا ۔ یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس(YES) ویلفیئرسوسائٹی کے فنانس سیکرٹری ملک عبدالرحمان نے بتایاکہ کورس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ جنرل سیکرٹری نعیم بھٹی کی زیرصدارت ہوئی

جس میں کورس کے ڈائریکٹرٹیکنیکل محمداعجاز، کوچ شفقت اللہ نیازی، سیدندم ساجد، مطاہرسہیل اورصنوبرگل راولپنڈی، منظرشاہ سرگودہا،سیدفخرشاہ ، طیب اعوان اوربینش خان لاہور،شازیہ جاوید وہاڑی اورعرفان خان نے سوات سے آن لائن شرکت کی۔ میٹنگ میں طے کیاگیاکہ رجسٹریشن کی تاریخ میں 18جولائی تک توسیع کردی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ مردوخواتین کھلاڑی، سپورٹس ٹیچرز، کوچز،ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن اورسپورٹس سائنسز کے طلباء وطالبات حصہ لے سکیں۔

error: Content is protected !!