انگلش ٹیم کے کوویڈمیں مبتلا ہونے پر اپنے کھلاڑیوں کیلئے انگلش بورڈ سے رابطے میں ہیں، پی سی بی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پیر کی شام انگلینڈ کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز 8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

error: Content is protected !!