سینٹ جونز(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلے سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ اور آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں ،اس سلسلے میں بدھ کے روز پاکستان ویمن ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم سے ہونے جا رہا ہے۔پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کاپہلا میچ انٹیگاکے کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں بدھ کے روز کھیلا جا ئے گا۔
اس سال پاکستان ویمن ٹیم اپنا چوتھا ایک روزہ میچ کھیلنے جا رہی ہے،اس سے قبل پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ میچ کھیل چکی ہے۔
پہلا ایک روزہ میچ کے علاوہ کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرا اور پانچویں میچ بلترتیب9 اور 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ندا ڈار نے اس سیریز کے دوران ٹی ٹونی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔19 سالہ فاطمہ ثناء اور ڈیانا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ندا ڈار کی باؤلنگ نے مخالف ٹیم کے رنز روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر جویریہ خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے باؤلنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،اب ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ لائن کو پرفارم کرنا ہو گا۔جویریہ خان 2744 رنز بنا کر ویمن ٹیم کی ایک روزہ میچوں کی کامیاب ترین بلے باز ہیں۔
جویریہ خان: یہ پانچ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہیں،ان میچز سے ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مدد ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن کے پرفارم کرنے سے اچھے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ٹی ٹونٹی سیریز سے ہمیں بیٹنگ کنڈیشنز کو سمجھنے میں کافی مدد ملی۔ہم ایک روزہ سیریز میں بہتر پرفارم کریں گی اور بیٹسمینوں کو مشکل حالات میں خود کو پرسکوں رکھنے کی کوشش کرنا ہو گی۔
ٹی ٹونی میں شکست پر جویریہ خان کا کہنا تھا، ہم نے میچز جیتنے کے لیےسخت محنت کی تھی۔ہم نے بیٹنگ پر بہت کام کیا ،بدقسمتی سے ہم ایک یونٹ کی طرح پرفارم کرنے میں ناکام رہے لیکن ہماری باؤلنگ نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے۔
نڈا ڈار اور انعم امین بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ فاطمہ ثناء ایک نوجوان کے طور پریشر میں حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاکستان ویمن اے ٹیم کی تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آغاز ہفتے سے ہو گا
پاکستان کی قومی اے ٹیم ہفتہ کو دوبارہ ایکشن میں نظر آئے گی۔ اس سے قبل قومی اے ٹیم تین ٹی ٹونی میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کی اے ٹیم کو شکست دے چکی ہے۔
قومی اے ٹیم کی اوپنر عائشہ ظفر نے ایک ہاف سنچری کی مدد سے 93 رنز بنائے۔ کائنات امتیاز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔رامین شمیم، ماہم طارق اور ایمن انور نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
رامین پاکستان اے ٹیم کی قیادت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
اسکواڈ:
جویریہ خان (کپتان ، قومی ٹیم) ، رامین شمیم (ون ڈے کپتان ، اےٹیم) ، سدرہ نواز (ٹی 20 کپتان ، اے ٹیم) ، عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) ، ناہیدہ خان ، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر) ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمائمہ سہیل ، صبا نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، اور سیدہ عروب شاہ۔