قومی U23فٹبال چمپئن شپ میں بلوچستان زور آور اور سندھ سینٹس نے اپنے میچز جیت لئے

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اہتمام ایبٹ آباد فٹبال ہائوس کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری قومی U23فٹبال چمپئن شپ میں بلوچستان زور آور اور سندھ سینٹس نے اپنے میچز جیت لئے چمپئن شپ کے چوتھے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان زور آور نے ہزارہ سٹارز کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی

بلوچستان زور آور کی جانب سے میچ کے دوسرے منٹ میں زہیب ایوب 5ویں منٹ میں شائق دوست 20ویں منٹ میں زہیب ایوب 30ویں منٹ میں شائق دوست 33ویں منٹ میں زہیب ایوب 90ویں منٹ میں محمد آصف نے گول سکورکیا جبکہ ہزارہ سٹارز کی جانب سے سردار عباس اور عمرگل نے ایک ایک گول بنایا

دوسرے میچ میں ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد سندھ سینٹس نے شان پنجاب کو ایک گول سے شکست دی آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

error: Content is protected !!