لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں، انھیں کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔ ہوبرٹ ہرکاز نے راجر فیڈرر کو 3-6، 6-7 اور 0-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
حریف کھلاڑی نے راجر فیڈرر کو تیسرے سیٹ میں ایک بھی گیم نہ جیتنے دیا۔خیال رہے کہ ومبلڈن کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرر کوئی گیم جیتے بغیر سیٹ ہار ے ہیں۔