بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے ،ذکاء اشرف.

 

 

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے ،ذکاء اشرف

ہمبنٹوٹا,21 اگست 2023ء

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل قومی ٹیم کی ملاقات ہوئی.

 

 

اس موقع پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا ،جیت کر مومنٹم حاصل کریں اور میرے خیال میں آپ اسی مومنٹم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور ورلڈ کپ ٹرافی کو وطن واپس لائیں گے

 

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں یہ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے بابر اعظم کے پاس بڑی باصلاحیت ٹیم ہے ہر کوئی اپنے رول میں اچھا پرفارم کر رہا ہےہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں جبکہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں

 

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہےسابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں

 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں میں کوئی کمی نہیں ہے سب میں صلاحتیں ہیں ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں دو مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے آپ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں

 

 

error: Content is protected !!