ٹوکیو اولمپکس کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث بغیر تماشائیوں کے ہونگے


ٹوکیو(سپورٹس لنک رپورٹ)جاپان میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب اولمپک مقابلے بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاپانی میڈیا ذرائع کے مطابق 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک مقابلوں میں تماشائی نہیں ہوں گے۔
دنیا: کورونا وائرس سے اموات 40 لاکھ 10 ہزار سے متجاوز

میڈیا ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث کسی بھی وقت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کی جاسکتی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کورونا ایمرجنسی اولمپک کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 920 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو گزشتہ 2 ماہ میں سب سے زیادہ تھے۔

error: Content is protected !!