پاکستان سپر لیگ، لاہور کے شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے پر غور شروع

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)انتہائی اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے پر غور شروع ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق کورونا کیسز کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کردیا،بدھ کو کراچی کنگز کے تمام اراکین کے پی سی آر ٹیسٹ نتائج منفی آگئے

پی ایس ایل میں شریک 288 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے جن میں سے 4 مثبت آئے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام اراکین کی اگلی کوویڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی مزید مثبت کیسز کی صورت میں تمام میچز ایک ہی گراؤنڈ میں کرانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان ہر صورت ٹورنامنٹ مکمل کرنے پر متفق ہیں

error: Content is protected !!