ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر) انڈر 23 قومی فٹبال چمپئن شپ بلوچستان بازیگر اپنی حریف اسلام آباد ٹائیگرز کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور آرگنائز نگ سیکریٹری عادل خان جدون کی زیر نگرانی کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری قومی انڈر23فٹبال چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں بلوچستان بازیگر نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد ٹائیگر کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
میچ کے چوتھے منٹ میں اسلام آباد کے فارورڈ خلیق نے پنلٹی کک پر گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ کچھ دیر تک ہی برقرار رہی 18ویں منٹ میں عبداستار نے گول سکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا میچ کے 25ویں 53ویں اور64ویں منٹ میں بلوچستان بازیگر کے فارورڈ محمد جمیل نے گول بنا کر ہیٹ سکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ میچ کے90ویں منٹ میں اسلام آباد کی جانب سے دوسرا گول بنا کر برتری کم کر دی
اس طرح بلوچستان بازیگر نے کامیابی حاصل کر لی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا اس میچ کے ریفری احمد رءوف تھے جبکہ اسسٹنٹ ماجد خان مقسود احمد فورتھ ریفریاحسان احمدشفاعت حبیب میچ کمشنر تھے۔