کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)عباد سرور ، فرحان الطاف اور عدنان خان نے یونین کلب میں کھیلی جارہی گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل کی۔کانٹینینٹل ٹینس اکیڈمی کے عباد سرور نے آواری ٹاورز کے اساد احمد کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔
کراچی کلب کے فرحان الطاف نے کریک کلب کے محمد علی آصف کو 6-0، 6-1 اور سِوِل ایسوسیی ایشن کلب کے عدنان خان نے کریک کلب کے مصعب عمیر کو 4-6, 1-6 سے شکست دی۔
انڈر 13 سنگلز کوارٹرز میں کراچی کلب کےشہزر نے لاریب شمسی کو 0-4 ، 1-4 سے شکست دی۔اور عبداللہ رزاق (کریک کلب) نے نبراس ملک (ماڈرن کلب) کو 0-4 ، 0-4سے، باسم علی (یونین کلب) نے ایشال آصف ( ماڈرن کلب) 0-4 ، 0-4 سے شکست دی ۔
لیڈیز سنگلز راؤنڈ روبن میں مریم شاہد نے یمنا ملک کو 0-8 سے شکست دی