نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ؛ کراچی ، لاہور اور ملتان کی کامیابی

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ : کراچی ۔لاہور اور ملتان کی کامیابی۔

فیصل آباد 24 اپریل۔

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں کراچی ۔لاہور اور ملتان نے کامیابی حاصل کرلی۔
اقبال اسٹیڈیم میں کراچی نے راولپنڈی کو 36 رنز سے ہرادیا۔

کراچی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حورینہ سجاد نے سات چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔عروب شاہ نے 44 رنز بنائے۔ حمنہ بلال نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم نو وکٹوں پر 154 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ ماہم انیس نے 56 رنز اسکور کیے۔
انوشے ناصر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

چار بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔ حورینہ سجاد پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ جواد کلب گراؤنڈ میں لاہور نے کوئٹہ کو 88 رنز سے ہرادیا۔

لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ کائنات حفیظ 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔نورین یعقوب نے 31 رنز بنائے۔ عائشہ امجد نے44 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 111 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ سب سے بڑا اسکور 28 رنز ایکسٹرا کے تھے۔ نورین یعقوب نے 22 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں ۔ وہ اپنی آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ بوہڑانوالی گراؤنڈ میں ملتان نے پشاور کو چار وکٹوں سے ہرادیا۔

پشاور کی ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علینہ شاہ نے 50 رنز بنائے۔نورالایمان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ملتان نے چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ تسمیہ رباب نے26 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔ مومینہ ریاست نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور۔
کراچی نے راولپنڈی کو 36 رنز سے ہرادیا۔
کراچی 190 رنز ( 48.2 اوورز ) حورینہ سجاد 76حمنہ بلال 25 / 4 وکٹ۔

راولپنڈی 154 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ماہم انیس 56۔ انوشے ناصر 26 /2 وکٹ۔
لاہور نے کوئٹہ کو 88 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور 199 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) کائنات حفیظ 58۔ نورین یعقوب 31۔ عائشہ امجد 44 / 4 وکٹ۔
کوئٹہ 111 رنز ( 46 اوورز ) ایکسٹرا رنز 28 ۔ نورین یعقوب 22 / 3 وکٹ۔

ملتان نے پشاور کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
پشاور101 رنز ( 38.2 اوورز ) علینہ شاہ 50۔ نورالایمان 25/ 5 وکٹ۔

ملتان 104 رنز6 کھلاڑی آؤٹ ( 34.4اوورز ) تسمیہ رباب 26ناٹ آؤٹ۔ مومینہ ریاست 7 / 3 وکٹ۔

error: Content is protected !!