سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آٹھواں شہیدظاہر شاہ سندھ بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹ جو 14تا17جولائی کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوگی کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوئے۔ سندھ باکسنگ ٹیم 36مرد 6خواتین 5کوچ اور3ریفری ججز پر مشتمل ہے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق دو روزہ ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژن کے 114باکسروں نے حصہ لیا جس میں سینئر کلاس کے 2ٹیمیں 10ویٹوں پر مشتمل ہیں۔ یوتھ کلاس کی ایک ٹیم اور خواتین کی 6باکسروں پر مشتمل ہے۔

جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ سینئر باکسنگ ٹیم لائٹ فلائی ویٹ میں زوہیب رشید (کراچی)، خواجہ طلحہ (میرپورخاص) فلائی ویٹ میں نثار خا ن(کراچی)، ماجد علی (میرپورخاص) حمزہ بلال (حیدرآباد)۔ 56 کلوگرام میں فرید خان (کراچی)، شعیب خان (حیدرآباد)، کاشف (میرپورخاص) 60کلو گرام میں محمد یونس (کراچی) نعمان(میرپورخاص)، جاسم (کراچی)۔ 64کلو گرام میں اویس پرویز(کراچی)، شبیر حسین (کراچی)، فیضان (شہید بینظیر آباد) 69کلو گرام میں عمر خان (کراچی)، میر مرتضیٰ (میرپورخاص)۔ 75کلو گرام میں عبدالوہاب (کراچی)، الیاس خان (شہید بینظیر آباد)۔ 81کلو گرام میں نصیر خان (کراچی)، طلحہ (کراچی)۔

91کلو گرام میں معراج (کراچی)، عامر سعید (کراچی)۔ +91کلو گرام میں جواد (کراچی)، رفیع اللہ (حیدرآباد)۔ یوتھ کلاس میں لائٹ فلائی ویٹ میں تابش (کراچی)، اسبان خان (کراچی)۔فلائی ویٹ میں شیراز رانا (کراچی)، نبیل احمد (کراچی)۔ 56کلو گرام میں محمد عمر (حیدرآباد) سرور (کراچی)۔ 60کلو گرام اویس خالق (کراچی)، جاسم موسیٰ (حیدرآباد)۔ 64کلو گرام احسان (کراچی)، طارق علی (میرپورخاص)۔ 69کلو گرام میں جواد خان (کراچی)، ماجد علی (شہید بینظیر آباد)۔ 75کلو گرام میں عبدالرحمن (کراچی)، محمد یوسف (حیدرآباد)۔ 81کلو گرام میں انس (کراچی)، اسرار (میرپورخاص) خواتین میں 48کلو گرام میں عالیہ سومرو (کراچی)،52کلوگرام میں گل جبین (کراچی)، 54کلو گرام میں اساوراں (کراچی)۔ 57کلو گرام میں سائرہ (کراچی)، اور 60کلو گرام میں سارا(کراچی)شامل ہیں۔

سابق انٹر نیشنل باکسر عبدالخالق و محمد امین، محمد فیصل ٹیم کے کوچ جبکہ عبدالرزاق منیجر، ٹیکنیکل آفیشلز میں رستم بلوچ، شیر محمد،اور ہارون احمد ہوں گے۔ جبکہ آصف بلوچ ٹیم کے کو آرڈینیٹر ہوں گے اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی۔نو منتخب باکسنگ ٹیم آج بذریعہ بس کوئٹہ روانہ ہوگی۔

تعارف: newseditor