افغان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے یونس خان دبئی روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔انہوں نے ٹوئٹر پر دبئی روانگی کی اطلاع دی اور اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ۔ابوظہبی میں افغان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شامل ہونے کے لیے دبئی روانہ ہورہا ہوں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا۔یاد رہے کہ یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا، سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل محمد یونس کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنا میری شدید خواہش رہی ہے، افغان بورڈ سے بات چیت2011 سے جاری تھی۔ آخر کار اب میں افغانستان کی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بن گیا ہوں۔

error: Content is protected !!