کامیاب نوجوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام، پہلے مرحلے میں ریسلنگ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کامیاب نوجوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ریسلنگ ویٹ لفٹنگ اور ہاکی کے مقابلوں کا اعلان کرتے ہوئے ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ملک کیلئے اعزازت جیتنے والے ریسلر انعام بٹ جبکہ ویٹ لفٹنگ کے لئے قومی کھلاڑی اولمپئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے جبکہ ہاکی کے ایمبیسڈر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا وہ پی آئی ڈی میں ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ عالمی ریسلر انعام بٹ اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ دسمیر میں وزیراعظم نے جن کھیلوں کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا ہم ان کھیلوں کو حتمی نتائج تک لے جانے اور کھلاڑیوں کی بھرپور سپورٹس تک جاری رکھیں گے اسے عملی جامعہ پہنانے کیلئے پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ میں ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کا آغاز چار مارچ سے کر رہے ہیں جبکہ ہاکی کے مقابلوں کا آغاز بھی مارچ میں ہی ہوگا اور ہاکی کیلئے ایمبیسڈر مقرر کیا جائے گا اور گوجرانوالہ میں مقابلوں کے انعقاد کا مقصد جہاں پہلوانوں کے اس شہر میں ہی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا ہے وہاں دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے انعام بٹ اور طلحہ طالب کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے

انہوں نے کہا کہ لڑکوں کیلئے بارہ اور لڑکیوں کیلئے دس مختلف کھیلوں کے انعقاد کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں میں کھیلوں کے ذریعے لیڈر شپ اور عملی زندگی میں مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی خصوصیات پیدا کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ہم بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قومی مقابلے کرانے جا رہے ہیں جو پہلے ان مقابلوں سے محروم رکھے جاتے تھے انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال 600 سے 650 تک مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ایونٹس ہونگے انہوں نے ان کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے پندرہ سے پچیس سال تک عمر کے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اٹھائیس فروری تک اپنے ناموں کا اندراج کروالیں

انہوں نے کہاکہ اب ویران کھیلوں کے میدان نہ صرف آباد ہونگے بلکہ ان میدانوں میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو سیاسی واستگی سے بالاتر ہو کر بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی ہمارا مقصد آئندہ الیکشن کیلئے کام کی بجائے قوم اور خاص طور پر نوجوان نسل جس نے مختلف شعبوں میں ملک کی نمائندگی کرنی ہے اور سنبھالنا ہے ان کو اس مقصد کیلئے تیار کرنا ہے ڈاکٹر شائستہ نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور نوجوان نسل کو معاونت فراہم کرنے کیلئے ہماری ٹیم شب و روز محنت کر رہی ہے جبکہ انعام بٹ اور طلحہ طالب نے کہا کہ حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی اور عزت دینا ہمارے باعث فخر ہے۔

error: Content is protected !!