خیبر پختونخوامیں ٹیگ بال کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،میاں ابصار علی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے صدر میاں ابصار علی نے کہاہے کہ ٹیگ بال فیڈریشن ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں ٹیگ بال کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،سندھ،بلوچستان اور پنجاب اور خیبر پختونخوامیں کام تیزی سے ہورہاہے،ٹیبلیں فراہم کردی گئی ہیں،اور کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ بھی لگائے گئے ۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے میاں ابصارعلی کا کہناتھاکہ پاکستان میں ٹیگ بال کھیل نیاضرورہے تاہم اس میں بچوں کی دلچسپی بہت ہے انشاء اللہ یہ کھیل جلد فروغ پالے گا،انہوںنے کہاکہ سندھ،پنجاب اور بلوچستان سمیت خیبرپختونخوامیں متعدد اضلاع میں ایسوسی ایشنز کوٹیبل اور دوسری سامانا فراہم کردی گئی ہیں

جہاں پر بچوں اور بچیوں پر مشتمل تربیتی تواتر کیساتھ جاری ہے اور انشاء اللہ انہی کھلاڑیوں کے مابین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائیگا،جس سے یقیناًہمیں ایک بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔انہوں نے کہاکہ کوہاٹ،بنوں،پشاور،ملاکنڈ،ڈی آئی خان کی سطح پر ڈویژن ایسوسی ایشنز بن چکی ہیں اور انشاء اللہ عید کے بعد ایسوسی ایشنز کادوسرامرحلہ بھی مکمل ہوجائیگا،جہاں پر مزید ٹیبل اور بال فراہم کردینگے،انہوںنے کہاکہ پشاور میں مردوں کیساتھ خواتین کھلاڑیوں کا بھی کیمپ لگایاگیاہے جس میں بڑی تعدادمیں کھلاڑی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔

تعارف: newseditor