عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی

آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی 20 کرکٹ میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے آٹھویں پاکستانی بائولر بن گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے 32 سالہ سپنر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں دو وکٹیں حاصل کرکے اپنی وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنے پہلے دو اوورز میں جیسن رائے (10) اور ڈیوڈ ملان (1) کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم کی 50 وکٹیں 51 میچوں میں 23.06 کی اوسط اور 6.40 کی اکانومی ریٹ سے آئی ہیں ۔

وہ فاسٹ بائولر سہیل تنویر سے صرف چار وکٹیں پیچھے ہیں جن کے پاس 54 ٹی ٹونٹی وکٹیں ہیں۔عماد وسیم کم سے کم 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولروں میں بہترین اکانومی ریٹ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ لیجنڈری سپنر سعید اجمل اس فہرست میں 6.36 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 2006ء سے 2018ء کے دوران 99 میچز میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

اس فہرست میں عمر گل اور سعید اجمل 85،85 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں ۔ محمد عامر 59 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، شاداب خان 57 وکٹیں لے کر 5ویں اور محمد حفیظ 55 وکٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں ۔

تعارف: newseditor