بابر اعظم کا پہلے بائولنگ کا فیصلہ، شعیب اختر کی سخت تنقید

سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اتوار کے روز ہیڈنگلے ، لیڈز میں دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بولنگ کرنے کا انتخاب کرنے پر پاکستان ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔ کپتان بابراعظم کے فیصلے پر شعیب اختر مشتعل ہوگئے جن کا خیال تھا کہ اس فیصلے سے پاکستانی ٹیم کو نقصان ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ کپتان اور انتظامیہ کی جانب سے عمدہ بیٹنگ پچ پر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کرنا میری سمجھ سے باہر ہے اور میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں ۔

ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ وکٹ فلیٹ ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ آپ اس وکٹ پر پہلے کیوں بائولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا تو بائولنگ کا ناقص فیصلہ لینے کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو برطرف کردیتا۔

error: Content is protected !!