فلائنگ ہارس اولمپئین سمیع اللہ کا مجسمہ ازسر نو نصب کردیا گیا

بہالپور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ ازسر نو نصب کردیا گیا۔گزشتہ روز بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئی تھی تاہم اب مجسمے کو ازسر نو نصب کیا گیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق بال اور ہاکی چوری کے بعد مجسمہ کی بیسمنٹ کو ڈھائی فٹ اونچا اورلوہے کا جنگلا بھی لگا دیا گیا ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے گزشتہ روز مجسمے پر ہاکی اور گیند دوبارہ نصب کردی لیکن پولیس چوری شدہ ہاکی اور بال کو برآمد نہ کرسکی اور نہ ہی اب تک کسی کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ مجسمہ خان ٹرسٹ آئی اسپتال چوک پر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لگایا گیا تھا۔گزشتہ روز ایک شہری کی مدعیت میں تھانا کینٹ میں چوری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

تعارف: newseditor