مردان میں برٹش لائرز اور مردان لائرز فورم کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد

ضلع مردان میں انٹرنیشنل لیول میچ کا انعقاد جسمیں انگلینڈ اور ائرلینڈ کے کھلاڑیوں کی شرکت

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی برٹش لائرز اور مردان لائرز فورم کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس مردان کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فارن ڈیلگیشن نے مرادن آمد انتہائی خوش آئند قرار دیا اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان اور خیبرپختونخواہ سیاحت کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے۔

میچ کے اختتام پر آر ایس او مردان سلیمان صاحب، ڈی ایس او مردان سعید آختر زیشان خانزادہ اور اسحاق خان نے کھلاڑیوں میں شیلڈز ، انعامات، روایتی پگڑی اور مختلف قسم کے تحائف پیش کیے گئے ۔ اس کے علاؤہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیے گئے۔

error: Content is protected !!