42 سالہ سپورٹس خدمات پر بدرالدین قریشی کے اعزاز میں پر وقار تقریب

کبیر والا(سپورٹس لنک رپورٹ)بدرالدین قریشی کے اعزاز میں کبیروالا میں پروقار تقریب کا اہتمام کبیرین ٹیکوانڈو لورز کلب کے زیر اہتمام 42 سالہ سپورٹس خدمات پر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات بدر الدین قریشی کے اعزاز میں کبیر ین تیکوانڈو لورز کلب ٹریننگ سنٹر کبیروالا میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کے روح رواں تیکوانڈو کے انٹرنیشنل ماسٹر اینڈ کوچ محمد آصف علی نادر جبکہ مہمان خصوصی بدر الدین قریشی تھے محمد آصف علی نادر ,آصف زر گر اور ان کے رفقائے کار نے مہمان خصوصی کا پرتباک استقبال کیا

ٹریننگ سینٹر میں موجود لگ بھگ پچاس کے قریب تیکوانڈو کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کا بدرالدین قریشی سے تعارف تعارف کرایا گیا چار سال سے 30 سال تک کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد و تحسین وصول کی ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں مختلف نوعیت کے ایونٹس میں کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا اس پروگرام کے چیف آرگنائزرتیکوانڈو کھیل کے انٹرنیشنل ماسٹر اینڈ کوچ محمد آصف نادر نے کبیرین تیکوانڈو لورز کلب میں تربیت پانے والے صلاحیتوں سے مالامال کھلاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی.


31 سال سے تائیکوانڈو کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے محمد آصف علی نادر نے بتایا کہ انہوں نے خود بھی متعدد غیر ملکی دورے کیے اور اس وقت ان کے شاگرد قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں بین الاقوامی ماسٹر اور کوچ محمد آصف علی نادر کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے بہترین کلب اس وقت نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں یہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی تیکوانڈو کھیل کے بے شمار کلب موجود ہیں جو ہم سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں اور سالانہ گیمز کی بنیاد پر سب اکٹھے ہوتے ہیں اور پروگرامز آرگنائز کیے جاتے ہیں محمد آصف علی نادر کے فرمانبردار شاگرد محمد آصف زرگر بھی اس پروگرام کو چار چاند لگانے میں پیش پیش دکھائی دیئے.

محمد آصف زرگر نے بتایا کہ ہمارے استاد محترم جناب محمد آصف علی نادر نے قومی اور بین الاقوامی اداروں کی آفرز کو ٹھکرا کر کبیروالا جیسے چھوٹے شہر میں کوتیکوانڈو کھیل کے فروغ کو ترجیح دی .اور یہاں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یے مہمان خصوصی بدرالدین قریشی نے محمد آصف علی نادر کی 31 سالہ لازوال سپورٹس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کھلا ڑیوں کو تاکید کی کہ وہ تعلیم کے بعد فرصت کے اوقات میں سماجی برائیوں سے دور رہنے کے لیے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں اپنے والدین اور سینئرز کا ادب کریں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کریں انشاءاللہ ترقی کی راہیں کھلتی چلی جائیگی

بدرالدین قریشی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا.تقریب میں مہمان خصوصی سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات بدرالدین قریشی نے محمد آصف علی نادر کی31 سالہ سپورٹس خدمات پر انہیں سوینئر پیش کیا تقریب کے اختتام پر انٹرنیشنل ماسٹر اینڈ کوچ محمد آصف علی نادر نے 42 سالہ سپورٹس خدمات پربدرالدین قریشی کی دستاربندی کی اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر محمد ارشاد کے چھوٹے بھائی محمد جاوید محمد آصف زر گر اور دیگر اسپورٹس لورز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے اختتام پر میزبان محمد آصف علی نادر کی جانب سے مہمان خصوصی اور شرکائے تقریب کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا.(2020-09-12)

error: Content is protected !!