قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 7 اگست سے شروع ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)؛ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 7 اگست سے ناران میںشروع ہوگی،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی بارہ ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹیمیں 27 جولائی سے قبل اپنی، اپنی شرکت کی تصدیق کر سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 6 اگست کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چیمپئن شپ 10 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

error: Content is protected !!