جاپان سے تعلق رکھنے والے سکیٹ بورڈنگ سٹار یوٹو ہوری گوم نے گزشتہ روز اس وقت تاریخ رقم کر دی جب پہلی بار اولمپکس مقابلوں میں شامل کئے جانے والے سٹریٹ سکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں انہوں نے اپنے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا، اس ایونٹ میں برازیل کے کیلون ہوفر نے چاندی کا جبکہ امریکی کھلاڑی جاگر ایٹن نے کانسی کا تمغہ جیتا، مقابلوں میں شامل عالمی نمبر ون کھلاڑی نائی جا ہوسٹن وکٹری سٹینڈ تک پہنچنے میں ناکام رہے۔یہ مقابلے امریکا کیلئے بھی تاریخ ساز ثابت ہوئے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی امریکی سکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں اپنے ملک کیلئے کوئی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔