10 میٹر ائیر رائفل مقابلوں میں امریکی نوجوان نے طلائی تمغہ جیت لیا

جاری ٹوکیو اولمپکس کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلوں میں امریکا کے بیس سالہ ول شانیر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا ہے، ول شانیر جنہوں نے دس میٹر رائفل ایونٹ میں کوالیفائی کرکے سب سے کم عمر شوٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا نے اب اس ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت کر بھی عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، اپنی کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جس عزم کے ساتھ میں ٹوکیو آیا تھا اس میں کامیابی ملی ہے اور اس کامیابی کے بعد پیچھے محنت کی پوری ایک کہانی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ اپنے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتوں اور آج مجھے اس میں کامیابی مل گئی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقابلہ کسی طرح بھی آسان نہیں تھا مگر جو محنت کی تھی اس کا پھل مل گیا۔

error: Content is protected !!