ٹوکیو اولمپکس، ٹینس مقابلوں میں بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ون بارٹی کو شکست

جاپان میں جاری اولمپکس مقابلوں کے ویمنز ٹینس ایونٹ میں اس وقت بڑا اپ سیٹ ہوا جب سپین کی غیر معروف کھلاڑی سارہ سوریبیس ٹورمو نے عالمی نمبر ون آسڑیلوی کھلاڑی ایش بارٹی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پہلے ہی رائونڈ سے باہر کردیا، سارہ جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 48 ویں پوزیشن پر ہیں نے اپنی حریف عالمی نمبر ون ایش بارٹی کو با آسانی چھ چار اور چھ تین سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا، اپنی ناکامی کے حوالے سے میچ کے اختتام پر بارٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایک مایوس کن دن میرے لئے ثابت ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں بڑی تیاری کے ساتھ یہاں آئی تھی اور کچھ بڑا کرنا چاہتی تھی مگر سب کچھ اب ختم ہو گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میچ میں غلطیاں ہوئیں اور ان کا فائدہ میری حریف نے بھرپور طریقے سے اٹھایا۔

error: Content is protected !!