ٹوکیو اولمپکس ، فرانس کی خاتون کھلاڑی نے جوڈو میں طلائی تمغہ جیت لیا


جوڈو کی تاریخ میں بہترین کھلاڑی قرار دی جانے والی فرانس کی کلیرینس اگینگینو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاری ٹوکیو اولمپکس کے 63 کلوگرام جوڈو ایونٹ میں دفاعی چیمپئن سلووینا کی ٹینا کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا، ایونٹ میں کانسی کا تمغہ کینیڈا کی کیتھرین حاصل کیا

یاد رہے کہ 2016 کے ریو اولمپکس میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن اور تین بار کی یورپی چیمپئن کلیرینس کو فائنل مقابلے میں ٹینا نے شکست سے دوچار کردیا تھا تاہم اس بار اٹھائیس سالہ کلیرینس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جانب طلائی تمغہ جیتا جبکہ دوسری جانب اس نے اپنی 2016 کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا، اپنی کامیابی کے بارے میں کلیرینس کا کہنا تھا کہ محنت اور مسلسل محنت سے آپ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں اور میں نے یہی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور اپنی ان خامیوں پر قابو پایا تھا جس کی وجہ سے مجھے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!