فٹ بال ہائوس کے حقیقی وارث


تحریر: آغا محمد اجمل
خلوص نیت سے مانگی ہوئی دعا بارگاہِ ربی کے در پر مقبولیت پر فائز ہوکر ہی رہتی ہے۔ ہم اللّٰہ کی پسندیدہ مخلوق ہیں اس لیئے رب ہماری تمام تر خطاوں پر بصیر بھری نگاہ رکھنے کے باوجود ہمیں اپنی رحمانیت کے نور سے فیض یاب کرتا رہتا ہے۔ بس وہ یہ چاہتا ہے کہ ہم اپنے اعمال کو خالص ترین کر لیں۔
آج فٹ بال ہاوس میں پاکستانی فٹ بال کے حقیقی وارثوں کو دیکھ کر میری آنکھوں سے خوشی کے آنسوؤں کی لڑی ہماری تین سال کی خالص ترین جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کر رہی تھی۔ یکم جنوری سن دو ہزار انیس بروز منگل یہ ثابت کر رہا ہے کہ ایسی کاوش جو ذاتیات سے بالاتر ہو اور فلاح عامہ کو مقدم رکھ کر کی جائے ضرور بامراد ہوکر رہتی ہے۔
” عملاں نوں کر لیا خالص ہن” کا ثمر آپ کی توقع سے بڑہ کر آپ کو نواز دیتا ہے۔ فٹ بال ہاوس میں ان احباب کے چہرے پر تشکر کے نور کو دیکھ کر مجھے قوی یقین ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی فٹبال اپنے حقیقی حقداروں کے جھرمٹ میں شاداں ہو کر رہے گا۔


فٹ بال ہاوس میں صدر پی ایف ایف انجینئر سید اشفاق حسین شاہ, نائب صدر پی ایف ایف سردار نوید حیدر,
ایگزیکٹیو ممبر کانگرس رانا محمد اشرف خاں, ایگزیکٹو ممبر کانگرس میاں رضوان, کرنل (ر) فراست علی شاہ, کرنل (ر) مجاہد ترین, محمود خالد, روف باری کی فٹ بال ہاوس کا چارج لینا ثابت کر رہا ہے کہ آج کا دن ہماری کاوش کا حاصل ہے۔

error: Content is protected !!