نیٹ بال نیشنل کوچنگ وامپائر نگ کورس8تا11ستمبر کالام میں منعقدہ ہوگا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی نگرانی نیٹ بال نیشنل کوچنگ وامپائر نگ کورس8تا11ستمبر کالام میں منعقدہ ہوگا،جس میں ملک بھر سمیت سے 100سمرد وخواتین ایمپائرزاور کوچزحصہ لیںگے ۔خیبر پختونخوانیٹ بال کے زیر اہتمام سوات کے جنت نظیر وادی کالام میں ایمپائرنگ اور کوچنگ کورس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر سمیت خیبر پختونخوامیں نیٹ بال کو فروغ دیناہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کوچز اور ایمپائرزمتعارف ہوسکے،صوبائی نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرحان اللہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواکے سرسبزاور جنت نظیر وادی کالام میں خیبر سمیت ملک بھر سے مرد وخواتین کوچز، ایمپائزرکیساتھ ساتھ کھلاڑی بھی شریک ہونگے،انہوںنے اس کورس میں حصہ لینے والے خواہشمند وںکوجلد ازجلد رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ایم پی اے شفیق شیر آفریدی کی کاوشوں سے صوبے میں نیٹ بال کیلئے بہت کام ہورہاہے۔

error: Content is protected !!