یوم آزادی کی مناسبت سے پی ایس بی کراچی سینٹر اسپورٹس ایونٹ منعقد کرے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)یوم آزادی کی مناسبت سے پی ایس بی کراچی سینٹر اسپورٹس ایونٹس منعقد کرے گا ۔ اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے ڈائرکٹر عبدالحفیظ سندیلہ نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد مرکز کی ہدایات پریوم آزادی کی مناسبت سے کراچی سینٹر میں بھی اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

اس سلسلے میں مردوں اور خواتین کے ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جس میں پی ایس بی کراچی سینٹر کے ممبران شرکت کر سکیں گے ۔ ان دونوں ایونٹس میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی انٹری کی تصدیق13اگست تک کردیں ۔ دونوں ایونٹس 14اگست کو منعقد کیے جائیں گے ۔

تعارف: newseditor