لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے جمناسٹک کے شاندار مقابلے پیر کے روز نشتر پار ک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال کیساتھ گرائونڈ میں منعقد ہوئے، کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کھلاڑیوں کوجمناسٹک کی پریکٹس کیلئے جگہ اور سامان دینے کا اعلان کیا
سپیشل کھلاڑی محمد عظیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر ڈی جی سپورٹس پنجاب سمیت تمام شائقین نے بھرپور داد دی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے محمد عظیم کو کیش انعا م دیا، اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر رئوف باجوہ، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ ودیگر بھی شریک تھے،کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں جشن آزادی کے حوالے سے ایونٹس کرارہے ہیں، دو روز قبل مری میں مردوخواتین کی آرچری چیمپئن شپ منعقد کرائی ہے، جمناسٹک کے مقابلوں میں کھلاڑیوںنے شاندار پرفارمنس دی جس پر مبارکباد دیتا ہوں
انہوں نے جمناسٹک کوچ خاور متین کو ہدایت کی کہ کھلاڑی جمنازیم ہال کے ساتھ جگہ پر پریکٹس کریں اور اپنے کھیل کو مزید بہتر بنائیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ان کو تمام سامان فراہم کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جمناسٹک کے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات دیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب ہر کھیل کو فروغ دے رہا ہے، جہاں ٹیلنٹ ہے اسے آگے لائیں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیت بھی دیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ایونٹس کے حوالے سے 12اگست کو مصوری کا مقابلہ بھی کرارہے ہیں، 10 اگست کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم اور میڈیا کی ٹیم کا میچ ہوگا
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سکواش کمپلیکس منصوبے پر تعمیراتی کام جاری ہے جس دو سال میں مکمل کرلیں گے، لاہور ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا جمناسٹک ایونٹ منعقد کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 27سال میں پہلی مرتبہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے جمناسٹک کا ایونٹ منعقد کرایا ہے جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے
جمناسٹک کے مقابلوں میں لاہور سے 30سے زائد (مردوخواتین) کھلاڑیوں نے حصہ لیا، لڑکیوں میں ندا، عائزہ، عرفان، لائبہ طاہر، امان فاطمہ، افرائ، سعدیہ امان امجد ، اور لڑکوں میںضرار طاہر، رئیس اعجاز، عمر فرید، بلال، مدثر نذر اور رمضان نے مقابلوں میں حصہ لیا۔