ڈائمنڈجوبلی پاکستان ڈویژن انٹر کلب ووشومقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں دوسری کھیلوں کی طرح صوبائی ووشوایسوسی ایشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ووشوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈائمنڈجوبلی پاکستان کی مناسبت سے ڈویژنل انٹر کلب ووشوکے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،جس میں پشاور،نوشہرہ،خیبراور مہمند سے کھلاڑیوںنے حصہ لیا، رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی نے پہلی،جبکہ نعمت مارشل آرٹس اکیڈمی پبی نے دوسری اور نقیب مارشل آرٹس کلب خیبر نے تیسری پوزیشن جیت لی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی سپورٹس وکلچر ونگ پشاور ڈویژن کے صدر انجینئر سید محمودتھے ،جبکہ اس موقع پر صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی،سیکرٹری نجم اللہ صافی،ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خیضر اللہ،صوبائی ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے صدر ہمایون خان خلیل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے

جنہوں نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔ گزشتہ روزجانز واریئر مارشل آرٹس آکیڈمی میں منعقدہ پشاور ڈویژن انٹرکلب ووشومقابلوں میں بڑی تعدادمیں حصہ لیا،کھیلے جانیوالے 52کلوگرام ویٹ کٹیگری مقابلوں میں حبیب (نقیب کلب )نے گولڈمیڈل،مبشر (جانز واریئرکلب )نے سلور جبکہ نعمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے طلحہ اور سریز نے برائونزمیڈلز جیت لئے

56کے جی میںنقیب کلب کے سید عمر نے پہلی،نقیب کلب خیبر کے عاکف نے دوسری جبکہ رحمت مارشل آرٹس آکیڈمی کے ارسلان اور نعمت مارشل آرٹس کلب نوشہرہ کے فیض اللہ نے برائونزمیڈلزحاصل کی۔65کے جی میںرحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے سلمان نے گولڈ،آفتاب نے سلور جبکہ ایکسٹریم زون آکیڈمی کے طاہر اور رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے کھلاڑی حارث نے برائونزمیڈلز جیتے ہیں،70کے جی کے مقابلوں میںرحمت مار شل آرٹس اکیڈمی کے شاہد نے پہلی،ارشد نے دوسری جبکہ نعمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے علی اورنقیب کلب کے مہران نے تیسری پوزیشن جیت لی،اسی طرح 70کلوگرام سے زائد مقابلوں میں رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے عبید اللہ نے گولڈمیڈل،حارث نے سلور جبکہ اسماعیل کلب کے عمر فاروق اور نعمت مارشل آرٹس کلب پبی کے ابراہیم نے برائونزمیڈل حاصل کی۔

تعارف: newseditor