وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔وزیر اعظم سے رمیز راجہ نے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ کی ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم نے رمیز راجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اگلے 3سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا۔

عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کے امیدوار رمیز راجہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے۔وزیراعظم نے آج رمیز راجا کو نیاچیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کیاتھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے 3سال کیلئے پی سی بی کے معاملات رمیز راجہ کے سپرد کرنے پر گفتگو ہوئی۔

تعارف: newseditor