جشن آزادی دیر لوئر انٹر کلب رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

پشاور( سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلے میں دیر لوئر میں انٹر کلب رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے فائنل میں دیر کلب نے ریڈ سٹارکو تین ایک سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی صدر ڈسٹرک رسہ کشی ایسوسی ایشن و ڈسٹرکٹ صدر پیپلز پارٹی دیر لوئر معراج الحق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انکے ہمراہ سکندر شاہ سیکرٹری دیر لوئر رسہ کشی ایسوسی ایشن ، خالد شا ہ کوارڈی نیٹر، محمد شعیب نائب صدر ، فرمان اﷲپریس سیکرٹری ، شاہ نسیم صدر آل سپورٹس ایسوسی ایشن ،مسلم شا ہ جنرل سیکرٹری آل سپورٹس ایسوسی ایشن ، تاج محمد خان صدر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد ، علی احمداسلم زیب، عزیر محمداور اقبال حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی اور ڈسٹرکٹ رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیمر گرہ میرہ بانڈہ سکول گرائونڈ پر جشن آزادکے سلسلے میں انٹر کلب مقابلے منعقد ہوئے جس میں آٹھ مختلف کلبز نے حصہ لیا ، پہلے سیمی فائنل میںدیر لوئر نے تیمرگرہ شاہین کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںریڈ سٹار نے دیر لائنزکو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ فائنل میں دیر کلب نے ریڈ سٹار کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor