پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پشاور میں کی گئی پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کسی نمائیندہ نے شرکت نہیں کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری جنرل آصف باجوہ آج اسلام آباد میں صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کے ہمراہ موجود ہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں دعوی کیا گیا ھے کہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف بھی موجود ہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان ہاکی فیڈریشن سید عاقل شاہ کی جانب سے کیئے گئے دعوی کی تردید کرتی ھے کہ اس پریس کانفرنس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمایندہ موجود ہیں۔ پی ایچ ایف اس بیان کی وضاحت کرتی ھے کہ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت ملحقہ صوبائی یونٹ کا کوئی بھی نمایندہ اس پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہوا۔