چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ،ٹیموں کی آمد شروع

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے7 ممالک کے کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے۔ عمان، اردن، قازقستان، مصر اور ایل سلواڈور کے کھلاڑی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچے ، جہاں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیا، علاوہ ازیں میچ ریفریز سمیت عراق اور نیپال کے آفیشلز بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

پی ٹی ایف کے صدر کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے بتایا کہ میزبان پاکستان کے علاوہ15 ممالک افغانستان، البانیہ، نیپال، اردن، قازقستان، عمان، مصر، ایران، ترکی، مراکش، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، ایل سلواڈور، کروشیا اور ڈبلیو ٹی ریفیوج کے 550 کھلاڑی اور آفیشلز چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے۔ تین روزہ میگا مارشل آرٹ ایونٹ کے دوران 16طلائی تمغوں کیلئے مرد اور خواتین کے مقابلے میں ہونگے۔

تعارف: newseditor