سٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہےکہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئےگی جب کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی 2 سیریز کھیلےگی۔

دونوں ٹیموں کے دوران پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا،فوٹو: @windiescricket

پی سی بی کا کہنا ہےکہ دونوں سیریز کے تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor