فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے گلوبل ساکر وینچرز کے نیکسٹ جنریشن فٹبال ٹرائلز کا آغاز

پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے گلوبل ساکر وینچرز کے نیکسٹ جنریشن فٹبال ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔گلوبل ساکر وینچرز کے نیکسٹ جنریشن ساکر ٹرائلز کا آغاز کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ باصلاحیت فٹبالرز کی تلاش کیلئے یہ ٹرائلز 17 جنوری سے 5 فروری تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے 10 مختلف شہروں میں جاری رہیں گے جس میں 20 باصلاحیت فٹبالرز منتخب کرکے انہیں یورپ ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اْمور نوجوانان اور چیئرمین، کامیاب جوان پروگرام، عثمان ڈار نے پاکستان میں فٹبال کی بحالی کی کوششوں پر جی ایس وی کو مبارکباد پیش کی۔

بیلجیم سے تعلق رکھنے والے اور UEFAکے لائسنس یافتہ کوچ، کارل فرائے بھی ان ٹرائلز کا حصہ ہوں گے جو ایسے ٹیلنٹ کی تلاش کریں گے جن کی صلاحیتوں کو نکھار کر یورپ میں پیشہ ورانہ کھلاڑی کے طور پر پیش کیاجا سکے۔

error: Content is protected !!