پہلا ون ڈے، پاکستانی خواتین نے سری لنکن خواتین کو زیر کرلیا

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو آٹھ وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 169 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلیری سب سے کامیاب بیٹر رہیں جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پراسادانی ویکراکوڈے 30 رنز بنا پائیں، پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار سری لنکن بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی ، سعیدہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستان کی ٹیم کی پہلی وکٹ صرف 25 رنز پر اس وقت پویلین لوٹ گئی جب منیبہ علی چودہ رنز پر آئوٹ ہوئیں تاہم اس کے بعد بسمعہ معروف اور سدرہ امین نے143 رنز کی شاندار شراکت کرتے ہوئے سکور کو 168 تک پہنچا دیا مگر اس موقع پر سدرہ 76 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہو گئیں ، پاکستان کی جانب سے بسمعہ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے اچینی کلوسوریا اور اوشادی راناسنگھنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!